قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے کھیلنے میں اب کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوچکا ہوں پاکستان کے لیے کھیلنے میں اب کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم میں اتحاد کی کمی ہے اس لیے جیت نہیں مل رہی ہے۔
واضح رہے کہ پی سی بی کی جانب سے شعیب ملک کو چیمپئنز کپ کے لیے اسٹالینز کی ٹیم کا مینٹو مقرر کیا گیا ہے۔
پی سی بی نے ایونٹ کے لیے پانچ چیمپئن مینٹور کا اعلان کیا تھا جن میں مصباح الحق، ثقلین مشتاق، سرفراز احمد اور وقار یونس بھی شامل ہیں۔
شعیب ملک کا کہنا تھا کہ میں اسٹالینز کا مینٹور بننے پر خوش ہوں، ایک ایسی ٹیم جس کے ساتھ میں بطور کھلاڑی اور کپتان بہت سے یادگار لمحات شیئر کیے ہیں اس ٹیم میں اب بطور مینٹور واپس آنا ایک ناقابل یقین موقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں اب اپنے تجربے کو شیئر کرکے اسٹالین برانڈ میں اہم کردار ادا کرسکتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی مہارت کو بہتر بنانے اور بین الاقوامی کرکٹ کے چیلنجوں کے مطابق انہیں تیار کروں گا، یہ ایونٹ کرکٹرز کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد فراہم کرے گا ۔