سابق کپتان شعیب ملک نے انگلینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ کو جیتنے کیلیے پاکستانی ٹیم میں تبدیلیاں کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 17 دسمبر سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
انگلینڈ پہلے ہی پنڈی اور ملتان ٹیسٹ جیت کر سیریز میں ناقابل شکست دو صفر کی برتری کے ساتھ 22 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ سیریز بھی جیت چکا ہے۔
پاکستان کے پاس کراچی ٹیسٹ جیت کر وائٹ واش کی ہزیمت سے بچنا اور ساکھ بچانے کا آخری موقع ہے۔ جس کے لیے پاکستان کے سابق کپتان آل راؤنڈر شعیب ملک نے بھی ٹیم میں تبدیلی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
اس حوالے سے شعیب ملک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹیم منیجمنٹ کو کراچی ٹیسٹ کے لیے سابق کپتان سرفراز احمد اور شان مسعود کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرفراز احمد کی شمولیت ٹیم کو تجربہ اور شان مسعود استحکام دیں گے۔
آل راؤنڈر نے کراچی ٹیسٹ میں شاہینوں سے عمدہ کارکردگی کی امیدیں باندھتے ہوئے لکھا امید ہے کہ امید ہے ٹیم پاکستان کراچی میں اچھی پرفارمنس دے گی۔
– In my opinion, Pakistan should include @SarfarazA_54 & @shani_official in playing 11. Sarfaraz will bring much experience & Shan will help this team to have more stability. I hope our team will perform well in Karachi inshaAllah. #PakistanZindabad
— Shoaib Malik 🇵🇰 (@realshoaibmalik) December 12, 2022
یہ بھی پڑھیں: کراچی ٹیسٹ میں کس کوکھلایا، کس کو آرام کرایا جائے؟ شاہد آفریدی کا مشورہ
واضح رہے کہ اس سے قبل شاہد آفریدی بھی ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد کراچی ٹیسٹ اسکواڈ میں تبدیلی کرنے کا مشورہ دے چکے ہیں۔