شعیب اختر کیلیے شہری عدالت پہنچ گیا

پی ٹی وی اسپورٹس پر شعیب اختر سے تضحیک آمیز رویے کیخلاف انکوائری کےلیے لاہور ہاٸی کورٹ میں ‏درخواست دائر کر دی گٸی۔ ‏

شہری آفتاب احمد خان نے درخواست ہائیکورٹ میں دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ پاک بھارت فتح ‏کے بعد پی ٹی وی پر افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

اسٹار شعیب اختر کے ساتھ میزبان کا رویہ انتہائی تضحیک آمیز تھا۔ پروگرام میں بین الاقوامی کرکٹ سٹار بھی ‏بیٹھے تھے جن کے سامنے شعیب اختر کی توہین کی گٸی۔

شعیب اختر کی جگہ میں ہوتا تو۔۔! یونس خان کا ردعمل ‏

درخواست کے مطابق پروگرام پوری دنیا میں دیکھا گیا جو پاکستان کی جگ ہنسائی کا باعث بنا۔ پی ٹی وی نے ‏اس معاملے پر میزبان کیخلاف ابتک کیا کاورائی کی تفصیلات سامنے نہیں لاٸی گٸیں۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ واقعہ پر اعلی سطحی انکوائری کمیٹی بنا کر تحقیقات کروائی جاٸیں۔