‘پی ڈی ایم کی حکومت ایمرجنسی لگانے کے بہانے ڈھونڈ رہی ہے’

واضح ہوگیا چیئرمین پی ٹی آئی این آر او چاہتے ہیں، پی ڈی ایم

اسلام آباد : تحریک انصاف کے وکیل شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی حکومت ایمرجنسی لگانے کےبہانے ڈھونڈ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے وکیل شعیب شاہین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان پر مقدمات بدنیتی پر مبنی ہیں، تمام مقدمات میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواستیں دائر ہیں.

شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم جماعتیں الیکشن کا التوا چاہتی ہیں، پی ڈی ایم کی حکومت ایمرجنسی لگانے کےبہانے ڈھونڈ رہی ہے یہ امن وامان کی صورتحال کے بہانے الیکشن سے بھاگنا چاہتے ہیں.

دوسری جانب بیرسٹر احمد پنسوتا نے کہا کہ بظاہر القادر ٹرسٹ میں درخواستوں پر نوٹس ہونے ہیں ، کوئی ایسا کیس جورجسٹرڈ ہے اورعلم میں نہیں اس میں گرفتارکیاجاسکتاہے، سپریم کورٹ کا حکم ہے کہ ہر کیس میں گرفتاری کرنا ضروری نہیں ہے.

انھوں نے بتایا کہ اگر آپ کے خلاف کوئی کیس رجسٹرڈ ہے تو ضروری نہیں صرف آپ کوگرفتارہی کیاجائے، انکوائری انویسٹی گیشن میں بدلنی ہے تو نوٹس ہونا ضروری ہے ،انکوائری پر گرفتاری بنیادی طور پر غلط ہے اس پر سوال اٹھایاجاسکتاہے، قانون پرعملدرآمد کئےبغیر نوٹس کئے گئے ان کو چیلنج کیاجاسکتاہے.

احمد پنسوتا کا کہنا تھا کہ اسلام آبادہائیکورٹ کو گرفتاری قانونی قرار نہیں دینی چاہیےتھی، نیب نے خود اپنے ہی قانون کی خلاف ورزی کی ہے، ماضی میں کئی کیسز کےفیصلوں میں نیب کی کارکردگی پر سوال اٹھے ہیں۔