دورہ بھارت کیلیے شعیب انگلینڈ ٹیم میں منتخب ہوئے تو پھر کیا ہوا؟

انگلش بورڈ نے آئندہ ماہ دورہ بھارت کے لیے نو آموز اسپنر شعیب بشیر کو انگلینڈ ٹیم میں منتخب کیا تو اس کی اطلاع ملتے ہی بولر کی آنکھوں سے خوشی کے آنسو رواں ہو گئے۔

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم آئندہ سال بھارت کے دورے پر روانہ ہوگی ای سی بی نے گزشتہ دنوں اس دورے کے لیے ٹیم کا اعلان کیا تو نو آموز اسپنر شعیب بشیر کا نام دیکھ کر کئی لوگ حیران رہ گئے ایسا ہی کچھ خود بولر کے ساتھ ہوا جس کا انکشاف انہوں نے خود کیا ہے۔

برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آف اسپنر شعیب بشیر نے بھارت کے خلاف ہائی پروفائل ٹیسٹ سیریز کے لیے منتخب ہونے پر اپنے رونے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ جب مجھے اس حوالے سے فون آیا تو میری حالت ایسی ہوگئی جیسے کہ میں اندر سے بے ہوش ہوگیا ہوں اور میں مارے جذبات کے رو پڑا تاہم میں نے اس موقع پر اپنے آنسو روکنے کے بجائے میں نے اپنے جذبات کو آنکھوں کے راستے باہر نکلنے دیا۔

شعیب بشیر جو صرف 6 فرسٹ کلاس میچز کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں انہوں نے 10 وکٹیں حاصل کی ہوئی ہیں نے کہا کہ میں اس موقع کے لیے انگلش بورڈ کا بہت شکر گزار ہوں۔ مجھے کرکٹ کھیلنا پسند ہے اور میں نے بڑے ہو کر صرف کرکٹ کھیلی ہے۔ سینیئر اسپنر جیک لیچ کے ساتھ بھارت میں کام کرنا ایک بہترین تجربہ ہوگا۔

واضح رہے کہ شعیب بشیر کی دورہ بھارت کے لیے انگلش ٹیم میں شمولیت پر انگلینڈ مینز کرکٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر رابرٹ کی حمایت کرتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ 20 سالہ نوجوان کو مستقبل میں عالمی معیار کا اسپنر بنتے دیکھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے آخری بار 2021 میں بھارت کا دورہ کیا تھا جہاں اسے تین ایک سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اس وقت یہ کہا گیا تھا کہ انگلش ٹیم کو سیریز میں شکست اس کے ناتجربہ کار اسپن اسکواڈ کی وجہ سے ہوئی ہے۔ اب آئندہ سال دورے پر شعیب بشیر کے انتخاب پر بھی کرکٹ حلقوں میں اسی نوعیت کی پیشگوئی کی جا رہی ہے۔

انگلینڈ نے آخری بار 2021 میں ہندوستان کا دورہ کیا تھا، اسے 3-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا کیونکہ اس کے اسپنرز نسبتاً ناتجربہ کار تھے۔ سیاحوں کے ایک اور ناتجربہ کار اسپن باؤلنگ یونٹ کے ساتھ، پانچ ٹیسٹ کی سیریز ان کے خلاف مزید گر سکتی ہے۔

انگلینڈ دورہ بھارت کا آغاز آئندہ ماہ حیدرآباد دکن میں 25 جنوری کو پہلے ٹیسٹ سے کرے گا۔