کراچی میں 16 سالہ لڑکی کا بے رحمی سے قتل ، پولیس سرجن کے ہوشربا انکشافات

کراچی میں 16 سالہ لڑکی

کراچی : ملیر کھوکھرا پار سے 16 لڑکی کی لاش ملنے کے واقعے میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کے ہوشربا انکشافات سامنے آئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کھوکرا پار تین نمبر کے قریب 16سالہ لڑکی کو بے رحمی سے قتل کردیا گیا اور لاش گھر کے قریب پھینک دی گئی۔

حکام کا کہنا تھا کہ لڑکی کی لاش گھر کے قریب سے ملی اور وقوعہ سے کچھ فاصلے پر زیر تعمیر مکان سے بچی کی چپل ملی، بچی کو گلے میں پھندہ ڈال کرقتل کیا گیا تاہم کرائم سین یونٹ کی مدد سے مزید شواہد اکٹھے کیے گئے۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ سید نے بتایا کہ مقتولہ کو جنسی تشددکانشانہ بنایا گیا اور بھر قتل کیا گیا جبکہ لڑکی کے جسم پر تشدد کے متعدد نشانات پائے گئے۔

ڈاکٹر سمیعہ سید کا کہنا تھا کہ ڈی این اے اور دیگر ٹیسٹ کیلئے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں، موت کی اصل وجہ رپورٹس آنے کے بعد معلوم ہوگی۔

پولیس نے قتل کے شبے میں علاقہ سے چار افراد کو حراست میں لے کر کارروائی کا آغاز کردیا۔

دوسری جانب کھوکھرا پار تھانے میں مقتولہ کی والد محمد احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے، جس میں کہا گیا کہ چھوٹی بیٹی کے ساتھ گھر کو تالا لگا کر شادی ہال دیکھنےچلا گیا اور بڑی بیٹی اریبہ میرے بڑے بھائی مصطفی کے گھر گئی تھی۔

والد کا کہنا تھا کہ گھر واپس آیا تو محلے داروں نے بتایا بچی کی لاش گلی میں ہے، جائے وقوع پر جاکر دیکھا تو بیٹی کی تشدد زدہ لاش تھی، بیٹی کی لاش ملنے کے بعد اطلاع دینے پر پولیس بھی آگئی۔

والد نے مزید کہا کہ مجھے شک ہے محلے میں سےکسی نے میری بیٹی کو قتل کیا۔