دکان مالک نے اپنی عدالت لگالی، ملازم بچے کو مرغا بنا کر اس کی کمر پر اینٹیں لاد دیں

دکان مالک

کبیروالا : دکان مالک نے کام میں غفلت پر ملازم بچے کو مرغا بنا کر اس کی کمر پر اینٹیں لاد دیں،  پولیس نے دکاندارکو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کبیروالا میں دکان مالک نے اپنی عدالت لگالی، کام میں غفلت پر ملازم بچے کو مرغا بنا کر اس کی کمر پر اینٹیں لاد دیں۔

دکان مالک کے حکم پر دوسرا ملازم بچے کو جوتیاں مارتا رہا، دکان کے قریب راہ گیر دکان دار کو بچے پر تشدد سے روکتا رہا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس نے دکاندارکو گرفتار کرلیا لیکن کچھ دیربعد چھوڑدیا۔