شرف السلام نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹی 20 میں اہم اعزاز حاصل کرلیا

شرف السلام

پاکستان کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بنگلادیش کے فاسٹ بولر شرف السلام نے اہم اعزاز حاصل کرلیا۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ٹی 20 میچ میں 23 سالہ نوجوان فاسٹ بولر شرف السلام نے فخر زمان کو ایک رن پر آؤٹ کرکے ٹی 20 کرکٹ میں اپنی 50 وکٹیں مکمل کرلیں۔

شرف السلام ٹی 20 انٹرنیشنل فارمیٹ میں 50 یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کرنے والے چوتھے بنگلادیشی بولر بن گئے ہیں جس میں شکیب الحسن، مستفیض الرحمان اور تسکین احمد شامل ہیں۔

شکیب الحسن نے 149 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں، مستفیض الرحمان کی وکٹوں کی تعداد 134 اور تسکین احمد نے 82 شکار کیے ہیں، شرف السلام 50 وکٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

پاکستان پلیئنگ الیون: فخر زمان، صائم ایوب، محمد حارث، سلمان آغا، حسن نواز، شاداب خان، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، حسن علی، حارث رؤف اور ابرار احمد۔

بنگلہ دیش پلیئنگ الیون: تنزید حسن، پرویز حسین ایمون، لٹن داس (کپتان)، توحید ہردوئے، مہدی حسن، جیکر علی (وکٹ کیپر)، شمیم ​​حسین، رشاد حسین، تنظیم حسن ثاقب، حسن محمود اور شرف الاسلام۔