بنگلادیش نے افغانستان کیخلاف تاریخ رقم کر دی

بنگلادیش نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیسرے بڑے مارجن سےفتح حاصل کر لی۔

میرپور ٹیسٹ میں مہمان افغانستان کو پانچ سو چھیالیس رن سےعبرتناک شکست سے دوچار کر دیا۔

افغان ٹیم چھےسو باسٹھ رن کے تعاقب میں صرف ایک سوپندرہ پر ڈھیر ہو گئی۔ دونوں اننگز میں سنچریاں بنانے والے نجم الحسین پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

پہلی اننگز میں بنگلادیش نے 382 رنز بنائے تو اس کے جواب میں افغانستان 146 رنز پر ڈھیر ہو گیا۔ میزبان ٹیم نے دوسری اننگز میں 425 رنز پر اننگز ڈکلیئر کر کے 662 رنز کا بڑا ہدف دیا۔

پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور دوسری اننگز میں صرف 115 رنز پر چلتی بنی۔ یوں بنگلادیش نے 546 رنز کے بڑے مارجن سے فتح سمیٹ لی۔