سوئی سدرن گیس کمپنی کو گیس فیلڈز سے مزید گیس کی کمی کا سامنا ہے جب کہ صنعتوں کی گیس بندش کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کو گیس فیلڈز سے مزید گیس کمی کا سامنا ہے اور یہ کمی 65 ایم ایم سی ایف ڈی تک پہنچ گئی ہے۔ گیس لائن پیک بری طرح متاثر ہونے سے سندھ اور بلوچستان میں پریشر میں شدید کمی ہو گئی ہے۔
ایس ایس جی سی کو مختلف گیس فیلڈز سے مزید 20 ایم ایم سی ایف ڈی کی کمی ہو گئی جب کہ سندرن گیس نے صنعتوں کی گیس بندش کا شیڈول بھی تبدیل کر دیا ہے۔
نئے شیدول کے مطابق اب ہفتہ اور اتوار کے ساتھ جمعے کو بھی صنعتوں اور کیپٹو پاور جنریشن یونٹس کی گیس فراہمی بند رہے گی۔