کراچی پولیس چیف خادم حسین رند نے شہر میں جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو نہ پانے والے ایس ایچ اوز کو معطل کر دیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ایس ڈی پی او، ایس ایچ او سہراب گوٹھ اور ایس ایچ او سائٹ سپر ہائی وے کو معطل کیا گیا۔
کراچی رینج کے 15 ایس ایچ اوز کے خلاف محکمانہ انکوائری کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔
جرائم کی سرپرستی ثابت ہونے پر زون شرقی کے 8 ہیڈمحرر اور 21 اہلکار معطل کیے گئے۔ علاوہ ازیں، زون غربی کے 7 ہیڈمحرر اور 8 اہلکار جبکہ زون جنوبی کا ایک ہیڈمحرر اور 11 اہلکار معطل کیے گئے۔
ترجمان کے مطابق مجموعی طور پر 82 افسران و اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی گئی۔ سی آئی اے، ٹریفک اور سکیورٹی زون کے 6 اہلکار بھی معطل کر دیے گئے۔
کراچی پولیس چیف خادم حسین رند نے جرائم پر قابو ناں پانے اور اپنے تھانہ کی حدود میں جرائم کی سرپرستی کرنے پر ایس ڈی پی او سہراب گوٹھ, ایس ایچ او سہراب گوٹھ, ایس ایچ او سائٹ سپر ھائی وے کو معطل کر دیا۔
علاوہ ازیں کراچی پولیس چیف نے کراچی رینج کے پندرہ ایس ایچ اوز کے خلاف محکمانہ…
— Karachi Police (@KarachiPolice_) January 9, 2024