شوبز شخصیات کی جانب سے جشن آزادی پر مبارکباد

شوبز فنکار

 پاکستان کا 78 واں جشن آزادی ملک بھر میں جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

عام لوگوں کے ساتھ شوبز سے تعلق رکھنے والے ستارے بھی پاکستان کا یوم آزادی نہایت پرجوش طریقے سے منارہے ہیں۔

فنکاروں نے سوشل میڈیا پر پاکستان سے بھرپور محبت کا اظہار کرتے ہوئے خصوصی طور پر پوری قوم اور اپنے چاہنے والوں کو جشن آزادی کی مبارک باد دی ہے۔

رمشا خان نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ قومی پرچم کو تھاما ہوا ہے انہوں نے کیپشن میں جشن آزادی کی مبارکباد پیش کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ramsha Khan (@ramshakhanofficial)

اداکار دانش تیمور نے بھی گھر کے لان سے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں قومی پرچم تھامے ہوئے ہیں اور ساتھ ہی ملی نغمہ دل دل پاکستان واضح طور پر سنا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Danish Taimoor (@danishtaimoor16)

معروف فیشن ڈیزائنر ایچ ایس وائی، اداکارہ مایا خان، جویریہ سعود اور اداکار سعود نے سبز و سفید ملبوسات میں تصاویر شیئر کی کرتے ہوئے آزادی کی مبارک باد پیش کی ہے۔

اداکارہ نادیہ افغن اور حمائمہ ملک نے بھی قومی ہیروز اور پرچم کی تصویر کے ساتھ اپنے فالوورز کو آزادی کی مبارک باد پیش کی ہے۔

سینئر اداکارہ صبا فیصل نے آزادی کا جشن گول گپے اور بن کباب کے لطف کے ساتھ منایا اور خوشی کے ان لمحات کو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔

اداکارہ مومنہ اقبال نے سبز لباس میں اے آئی سے بنی ہوئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔