مٹھائی کوئی بھی ہو۔۔۔۔ شردھا کپور کی انسٹاگرام پوسٹ وائرل

شردھا کپور

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور کی انسٹاگرام پوسٹ وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ شردھا کپور نے تہوار دوسہرا کے موقع پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

شردھا نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’دوسہرا ہے، دس مٹھائیاں تو کھانی بنتی ہیں ناں۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shraddha ✶ (@shraddhakapoor)

اس پوسٹ پر شردھا سے مداح نے پوچھا کہ آپ کو کون سی مٹھائی پسند ہے۔‘

شردھا کپور نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’مٹھائی کوئی بھی مٹھائی ہی فیورٹ ہے، ساتھ ہی انہوں نے مسکرانے کی ایموجی بھی بنائی۔‘

ان کے اس تبصرے نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی اور مداح اپنی پسندیدہ مٹھائیاں بتاتے ہوئے اس وائرل کمنٹ میں شامل ہوگئے۔

کام کے محاذ پر شردھا کپور آخری بار لو رنجن کی رومینٹک کامیڈی فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ میں رنبیر کپور کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

شردھا کپور کی آنے والی فلم راج کمار راؤ کے ساتھ استری ٹو شامل ہے۔

استری ٹو 31 اگست 2024 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی، اس فلم کی ہدایت کاری امر کوشک نے کی ہے اور اسے جیو اسٹوڈیوز اور میڈوک فلمز کے تعاون سے دنیش وجن نے پروڈیوس کیا ہے۔

یاد رہے کہ سال 2018 میں بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور اور ابھرتے ہوئے اداکار راجکمار راؤ کی فلم ’استری‘نے باکس آفس پر سو کروڑ کا بزنس کرکے سال کی نویں کامیاب ترین فلم کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔