شردھا واکر کے قاتل کو حملہ آوروں سے بچانے والے اہلکاروں کو انعام

نئی دہلی: شردھا واکر قتل معاملے کے ملزم آفتاب کو حملہ آوروں سے بچانے والے پولس اہل کاروں کو انعام دیا گیا۔

بھارتی کے مطابق شردھا واکر قتل کیس کے ملزم آفتاب پونا والا کو حملہ آوروں سے بچانے والے پولیس اہل کاروں کو دہلی پولیس کمشنر سنجے اروڑہ کی جانب سے انعام دے دیا گیا۔

دو سب انسپکٹرز کو دس دس ہزار روپے جب کہ دو کانسٹیبلوں اور ایک ہیڈ کانسٹیبل کو پانچ ہزار روپے کا انعام دیا گیا۔

پیر کو 5 افراد نے شردھا قتل کیس کے ملزم کو لے جانے والی پولیس وین پر تلواروں اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کر دیا تھا، تاہم پولیس اہلکاروں نے حملہ ناکام بنا دیا۔

ذہنی صحت کے ماہر نے شردھا واکر کے قاتل کا نفسیاتی تجزیہ پیش کر دیا

حملہ کرنے والے دو افراد کو پولیس نے موقع پر گرفتار کر لیا تھا، جو 14 دنوں کی عدالتی تحویل میں بھیجے جا چکے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق واقعے کے روز ایف ایس ایل آفس کے باہر 5 افراد ہاتھوں میں تلواریں اور ہتھوڑے لیے کھڑے تھے۔

شردھا واکر قتل کیس نے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا، والد نے اہم بیان دے دیا

شردھا قتل کیس کے ملزم سے تفتیش کے بعد جیسے ہی پولیس وین ملزم کو لے کر باہر نکلی، گھات لگائے افراد نے وین پر تلواریں برسانا شروع کر دیں، اس دوران ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے مستعدی اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ آوروں کو وین کے پاس سے بھگا کر ملزم کی جان بچائی۔

محکمہ پولیس کا کہنا تھا کہ اہل کاروں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر شردھا قتل کیس کے ملزم کو بحفاظت تہاڑ جیل پہنچایا۔

شردھا قتل کیس کے ملزم آفتاب پر تلوار بردار افراد کا حملہ

واضح رہے کہ شردھا واکر قتل کیس کے ملزم آفتاب کا پولی گراف ٹیسٹ مکمل ہو گیا ہے، جس کے بعد توقع ہے کہ اس کا نارکو ٹیسٹ بھی جلد شروع کر دیا جائے گا، جس میں کیس سے متعلق دیگر اہم معلومات بھی سامنے آ سکیں گی۔