بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شروتی ہاسن نے دیرینہ دوست سنتانو ہزاریکا سے خفیہ شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ شروتی ہاسن نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے خفیہ شادی کی تردید کر دی اور کہا کہ میں اپنی شادی کو کیوں چھپاؤں گی؟
اداکارہ نے اپنی انسٹااسٹوری میں لکھا کہ میں شادی شدہ نہیں ہوں، ایک ایسی شخصیت کی مالک ہوتے ہوئے جس کی ہر ایک چیز سب کے سامنے ہے تو پھر میں یہ کیوں کسی سے چھپاؤں گی؟
شروتی ہاسن نے طنزیہ ہنستے ہوئے مزید لکھا کہ اس لیے جو لوگ مجھے بالکل نہیں جانتے، براہ کرم پرسکون ہو جائیں۔
اس کے ساتھ ہی شروتی ہاسن کے دیرنیہ دوست سنتانو ہزاریکا نے بھی انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے ناصرف گردشی خبروں کی تردید کی بلکہ اوری سے بھی لاتعلقی کا اظہار کیا۔
سنتانو ہزاریکا نے لکھا کہ آپ سب کو پرسکون ہونے کی ضرورت ہے۔ ہم شادی شدہ نہیں ہیں۔
انہوں نے اوری کا نام لیے بغیر مزید لکھا کہ وہ لوگ جو ہمیں نہیں جانتے براہ مہربانی افواہیں پھیلانا بند کریں۔
واضح رہے کہ حال ہی میں بالی ووڈ کی معروف شخصیات بالخصوص اسٹار کڈز کے ساتھ دکھائی دینے اور ان کے ساتھ تصاویر بنوانے والے اورہان اوترمانی المعرف اوری نے سوشل میڈیا پر صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے شروتی ہاسن کی خفیہ شادی کا عندیہ دیا تھا۔