’شکریہ پاکستان، ہمیں اپنے وطن میں رہنے دیا‘

کراچی سے افغانستان واپس لوٹنے والی خواتین پاکستان سے خوش ہیں اور ملک رہنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد سے باب دوستی چمن کے راستے واپس افغانستان جانے والی خواتین کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان سے بہت خوش ہیں بیس سال کراچی میں رہے۔

خواتین کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی تکلیف نہیں ہوئی حکومت اور عوام نے ہمارا بہت خیال کیا اب اپنی مرضی سے واپس جارہے ہیں۔

افغان خواتین نے کہا کہ ان سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے ہمارا خیال رکھا۔

خواتین نے بتایا کہ وہ کراچی کے علاقے ناظم آباد میں رہائش پذیر تھے جب ہم روانہ ہوئے تھے ہماری دوستیں الوداع کہتے وقت آبدیدہ تھیں۔

دوسری جانب نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کے انخلا کی تاریخ میں توسیع کا کوئی امکان نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیو میپنگ اور جیو فینسنگ مکل کرلی گئی ہے ہمارا پلان تیار ہے کسی کو نہیں بخشیں گے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہم نے کسی کا روزگار بند نہیں کیا مگر اسمگلنگ کی اجازت نہیں دے سکتے۔