وزیراعظم شہبازشریف نے مویشی منڈیوں تک عوام کی رسائی کے لیے شٹل سروس چلانے کی ہدایت کر دی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج لاہور میں عید الاضحی کی تیاری اور عید کے دنوں میں صفائی کے نظام کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔
وزیراعظم کو پنجاب میں صفائی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے متعلق حکام کو صفائی ستھرائی کے لیے خصوصی ہدایات دیں۔
شہبازشریف نے کہا کہ عید کے دنوں میں صفائی کی مشینری کو24گھنٹے فعال رکھا جائے آلائشیں اٹھانےکےعمل کو یقینی بنایاجائے جب کہ کورونا اور ڈینگی جیسی وباؤں سے بچاؤ کیلئے بھی انتظامات کئے جائیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ عوام کی سہولت کیلئے مویشی خریداری مراکز قائم کئے جائیں اور بکرامنڈیوں تک عوام کی رسائی کیلئے شٹل سروس چلائی جائے۔