اسلام آباد : سنی اتحاد کونسل نے مزید 32 آزاد امیدواروں کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرادیے ، مجموعی طور پر 82 ارکان قومی اسمبلی کے بیان حلفی جمع کرائے جاچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدواروں کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔
سنی اتحاد کونسل نے مزید آزاد امیدواروں کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرادیے ، سربراہ سنی اتحاد کونسل نےمزید 32 ارکان قومی اسمبلی کے بیان حلفی جمع کرائے، مجموعی طور پر 82 ارکان قومی اسمبلی کے بیان حلفی جمع کرائے جا چکے ہیں۔
گزشتہ روز 50 آزادارکان اسمبلی کےسرٹیفکیٹ اوربیان حلفی جمع کرائے گئے، سربراہ سنی اتحادکونسل نے بتایا کہ مزیدایم این ایزکےبیان حلفی بھی آج جمع کرا دیں گے۔
صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے بیان حلفی بھی جلد جمع کرادیں گے، مخصوص نشستوں کیلئےترجیحی فہرست بھی جلد جمع کرا دیں گے۔