بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار سدھانت سوریا ونشی دوران ورزش دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 46 سالہ سدھانت کو دل کا دورہ اس وقت پڑا جب وہ ورزش کررہے تھے انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔
Actor Siddhaanth Vir Surryavanshi, 46, died of heart attack while working out in the gym. He was married to Russian model, Alesia Raut.
How many such deaths will wake us up to do a concrete research around such sudden deaths?#siddhant pic.twitter.com/cjigkLkCY7
— suryanshi pandey (@UnfilteredSP) November 11, 2022
سدھانت نے سوگواران میں بیوی اور دو بچے چھوڑے ہیں جبکہ انہوں نے حال ہی میں اپنا نام آنند سوریہ ونشی سے بدل کر ’سدھارتھ سوریا ونشی‘ کرلیا تھا۔
ان کے انتقال پر اداکاروں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اداکار جے بھنوشالی نے لکھا کہ ’بھائی آپ بہت جلد چلے گئے، مجھے ایک دوست سے افسوسناک اطلاع ملی۔‘
اداکار متعدد بھارتی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔