پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی سدرہ امین زندگی کی نئی اننگز کھیلنے کیلئے تیار ہیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
ویمن کھلاڑی سدرہ امین نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ’ برائیڈ ٹو بی‘ کی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے زندگی کی نئی اننگز کھیلنے کے حوالے سے خوشخبری سنائی ہے۔
View this post on Instagram
ویمن کھلاڑی نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے پیغام میں لکھا کہ ’دلہن بننے کے لیے گنتی شروع، دلہن بننے کو تیار ‘۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹر سدرہ امین کی شادی رواں ماہ کے آخر میں طے ہے۔
خیال رہے کہ قومی بلے باز سدرہ امین نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ویمنز پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز بھی حاصل کرچکی ہیں جبکہ حال ہی میں انہوں نے ٹی ٹوئنٹی فامیٹ میں 1 ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزار بھی حاصل کیا ہے۔
View this post on Instagram
قومی کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل کرنے کا یہ اعزاز شارجہ میں ہونیوالے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں سری لنکا کیخلاف کھیلتے ہوئے اپنے نام کیا، اس میچ پاکستان نے سری لنکا کو 31 رنز سے شکست دی تھی۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ سدر امین سے قبل منیبہ علی، بسمہ معروف، جویریہ خان اور ندا ڈار کے پاس ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار سے زائد رنز اسکور کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔