ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور تھائی لینڈکےدرمیان دفاعی معاہدہ طے پا گیا۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی سفیر اور ڈیفنس سیکریٹری تھائی لینڈ نے معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدےکےتحت سیکیورٹی پالیسی انفارمیشن کاتبادلہ کیا جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ معاہدےکے تحت مشترکہ مشقیں اور ڈیفنس ٹیکنالوجی پرتعاون کیاجائے گا۔
Pakistan and Thailand signed MoU on Defence Cooperation on 5 March 2021. Amb Asim Iftikhar Ahmad signed the MoU on behalf of the Government of Pakistan, whereas General Natt Intracharoen, Permanent Secretary of Defence represented the Government of Thailand. @ForeignOfficePk pic.twitter.com/KxoXHRGGJt
— Pakistan Embassy Thailand (@PakinThailand_) March 5, 2021
ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی سفیر اور ڈیفنس سیکریٹری تھائی لینڈ کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ پاکستان اورتھائی لینڈ70 سال کےسفارتی تعلقات کو منا رہے ہیں۔