لاہور : پنجاب کے پہلے سکھ حکمران مہاراجہ رنجیت سنگہ کی 179 ویں برسی منانے کے لئے بھارت سے سکھ یاتری واہگہ ریلوے اسٹیشن کے راستے پاکستان پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 179 ویں برسی منانے کے لئے دوسو اسی بھارتی سکھ یاتری واہگہ ریلوے اسٹیشن پہنچے، جہاں متروکہ وقف املاک بورڈ کے سیکرٹری طارق وزیر خان، پاکستان سکھ کوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے رہنما سرداربشن سنگھ سمیت دیگر نے ان کا استقبال کیا۔
جتھا لیڈر سردار بلوندرسنگھ جوڑاکا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے سکھ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں، انہیں یہاں جو پیار اور محبت ملتی ہے وہ ہمیشہ یاد رہتی ہے۔
بیگم سردار بلوندرسنگھ جوڑا کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے حالات کتنے ہی کشیدہ کیوں نہ ہوں، مقدس اور مذہبی مقامات کا دورہ کرنے کے لیے پاکستان حکومت سکھوں کوویزے جاری کیے جانے کے حوالے سے کبھی رکاوٹ نہیں ڈالی۔