سندھ میں زمینوں کے ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا اعلان

سندھ میں زمینوں کے ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر ریونیو یونس ڈھاگا کا کہنا تھا کہ پورے سندھ کی زمینوں کا ریکارڈ ڈیجیٹل کیا جارہا ہے، صوبے میں زمینوں کے ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ کراچی، حیدرآباد اور جامشورو میں سب سے زیادہ زمینوں کا ریکارڈ خراب ہے۔ نگران وزیر ریونیو یونس ڈھاگا نے کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلسٹس کے وفد سے بھی ملاقات کی۔

وزیر ریونیو سندھ نے بتایا کہ زمینوں کے ریکارڈ کو ڈیجیٹلائز کرنے کے حوالے سے اراضی کا سروے کرایا جارہا ہے۔

یونس ڈھاگا کا کہنا تھا کہ سندھ کا جی ڈی پی کتنا ہے کسی کو علم ہی نہیں۔ زراعت میں کیا کرنا ہے سندھ میں اس پر کوئی پلان ہی نہیں ہے۔