کراچی : محکمہ صحت سندھ نے 150مزید کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہونے اور گزشتہ24گھنٹےمیں6اموات کی تصدیق کردی ہے، جس کے بعد سندھ میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 41 ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ میں150مزیدکوروناوائرس کیسزرپورٹ ہوئے، جن میں 94 کیسز کا تعلق کراچی اور 20 کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔
ترجمان کے مطابق شہیدبےنظیرآبادمیں28،نوشہروفیروزمیں7نئےکیسزرپورٹ ہوئے جبکہ سکھرمیں ایک شخص میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمہ صحت سندھ نے کہا کہ سندھ میں گزشتہ24گھنٹےمیں6اموات ہوئیں، جن میں 5کاتعلق کراچی سےہے، جس کے بعد کوروناوائرس کے باعث اموات41ہوگئیں۔
اس سے قبل سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کورونا کے اعدادو شمار کے حوالے سے کہا تھا کہ سندھ میں مزید 150 افرادکاکورونا ٹیسٹ مثبت آیاہے اور کورونا سے متاثرہ افرادکی تعداد1668ہوگئی۔
The following information is relevant to assess the situation of #COVIDー19 in Sindh as of 15th April at 8 AM:
Total Tests 16026
Positive Cases 1668 (today 150)
Recovered Cases 560
Deaths 41In the last 24 hours, 133 people have recovered from corona in Sindh
— SenatorMurtaza Wahab (@murtazawahab1) April 15, 2020
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا سےجاں بحق افراد کی تعداد41ہوگئی، اب تک16 ہزار 26 ٹیسٹ کئےگئے جبکہ 24گھنٹے میں 133 افراد صحت یاب ہوئے۔
خیال رہے ملک بھر میں کوویڈ 19 کے مریضوں کی مجموعی تعداد 5988 ہوگئی جبکہ 107 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔