صادق آباد: پولیس مقابلے کے دوران سندھ کا خطرناک ڈاکو جیئندکوش مارا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سرحدی چیک پوسٹ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران سندھ کا خطرناک ڈاکو جیئندکوش مارا گیا۔
پولیس کا بتاناہے کہ جیئندکوش ہنی ٹریپ، ڈکیتی، اغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا، جس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔