کراچی: کارخانے پر چھاپا، بھاری مقدار میں بھارتی گوشت بر آمد

کراچی: شہرِ قائد میں بھارت سے جانوروں کے اعضا منگوا کر فروخت کرنے کے معاملے پر سندھ فوڈ اتھارٹی نے ایکشن لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام "ذمہ دارکون” کی نشان دہی پر سندھ فوڈ اتھارٹی نے ایک کارخانے پر چھاپا مار کر بھاری مقدار میں بھارت سے منگوایا گیا گوشت بر آمد کر لیا۔

[bs-quote quote=”گوشت حلال ہے یا نہیں، سندھ فوڈ اتھارٹی نے سیمپل حاصل کر لیے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت سے بھینسوں کے پائے، کلیجی، زبان، دل، اور مغز منگوایا جا رہا ہے۔

سندھ فوڈ اتھارٹی نے قبضے میں لیے گئے گوشت کے سیمپل بھی حاصل کر لیے تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ بھارت سے لایا گیا گوشت حلال ہے یا نہیں۔

سندھ فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ رپورٹ آنے تک کارخانے کا اسٹوریج روم سیل کر دیا گیا ہے۔


یہ بھی پڑھیں:  کراچی: کلفٹن کے سیل ریسٹورنٹ کے خفیہ گودام سے چار سال پرانا سڑا ہوا گوشت برآمد


کراچی میں بھارت سے ہر ماہ لاکھوں ٹن جانوروں کے اعضا اور گوشت امپورٹ کیا جاتا ہے، بھارت سے لائے گئے گوشت کی حلال ہونے کی تصدیق کیے بغیر اسے سرٹیفکیٹ جاری ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

خیال رہے کہ ڈیڑھ ماہ قبل کراچی میں ایک ریسٹورنٹ پر چھاپے کے دوران 80 کلو سے زائد سڑا ہوا گوشت بر آمد کیا گیا تھا، انکشاف ہوا کہ ریسٹورنٹ میں 4 سال پرانا گوشت کھلایا جا رہا تھا، گودام سے ملنے والا گوشت 2014 میں درآمد کیا گیا جو 2015 میں ایکسپائر ہوگیا تھا۔