لاڑکانہ: محکمہ خوراک سندھ لاڑکانہ ریجن میں گندم خریداری کا ٹارگٹ مکمل نہیں کر سکا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک سندھ نے لاڑکانہ ریجن میں خریداری کا ہدف 4 لاکھ 10 ہزار میٹرک ٹن گندم مقرر کیا گیا تھا لیکن محکمہ خوراک 2 لاکھ 56 ہزار 761 میٹرک ٹن گندم خرید سکا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ سندھ کے 5 اضلاع لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، شکارپور، جیکب آباد، کشمور سے ہدف سےکم گندم خریدی گئی ہے، مجموعی طور پر ریجن میں مقرر ہدف سے ایک لاکھ 53 ہزار 239 میٹرک ٹن کم گندم خریدی جاسکی۔
گندمی کی کم خریداری کے باعث آٹے کی قلت پیدا ہونےکا خدشہ ہے، محکمہ خوراک کے ریجنل حکام نے صوبائی محکمے کو تفصیلات سے آگاہ کر دیا۔