کراچی: سندھ حکومت نے 5 فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا.
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے یوم کشمیر کے موقع پر 5 فروری کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
سندھ حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 5 فروری کے دن کشمیری شہدا کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔
صوبے میں 5 فروری کو تمام صوبائی محکموں، خود مختار کارپوریشنز، نیم و سرکاری اداروں اور لوکل کونسل میں عام تعطیل ہوگی۔
واضح رہے کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی ٹاپ ٹرینڈز بن گئے ہیں، جن میں کشمیر ہسٹری اور کشمیریوں سے یکجہتی کا دن شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر پر بھارتی مظالم کے خلاف فتویٰ جاری
اس سے قبل یکجہتی کونسل نےمقبوضہ کشمیر پر بھارتی مظالم کےخلاف فتویٰ میں کفار کے مسلمانوں پر غلبے کو ناجائز قرار دے دیا اور کہا ہندوستانی ظالموں سےکسی قسم کا تعاون کرناحرام ہے ، اہل اسلام کو چاہیےکشمیری بھائیوں کا ساتھ دے۔
خیال رہے 5 اگست کے بعد سے مقبوضہ کشمیرمیں لاک ڈاؤن برقرار ہے، شدیدسردی میں کشمیری دواؤں، کھانے پینے کی اشیا کے بحران کا شکار ہے جبکہ تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز بند ہے اور انٹرنیٹ، موبائل سروس بدستور معطل ہے۔