سندھ حکومت نے ساؤتھ ایشین کراٹےچیمپیئن شپ میں جیتنے والے سندھ کے کھلاڑیوں کے لیے 6 لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا۔
سندھ حکومت نے ناروے کپ 2025 میں شرکت کے لیے جانے والی لیاری فٹبال اکیڈمی کی اسٹریٹ چلڈرن ٹیم کو 1 کروڑ 83 لاکھ روپے کا اسپانسرشپ کا چیک فراہم کر دیا۔
ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپیئن شپ میں جیتنے والے پاکستانی کھلاڑیوں سے وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملاقات کی جس میں وزیر کھیل سندھ نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اورکامیابی پر مبارکباد پیش کی۔
ملاقات میں کھلاڑیوں نے اپنے جیتے گئے میڈلز وزیر کھیل کو پیش کیے۔
ایانا نوئل آرتھر 1 گولڈ، ثمرہ اعجاز پراچہ 1 برانز، اریشہ ندیم 1 سلور اور 1 برانز، عبدالرحمٰن 3 برانز، اور سحرش تصدیق نے 2 برانز میڈلز جیتے۔
سری لنکا میں ہونے والی ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپیئن شپ میں شاندار کامیابی پر سندھ حکومت کا 6 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ایانا نوئل، ثمرہ اعجاز، اریشہ ندیم، عبدالرحمٰن اور سحرش تصدق کی کامیابی پر ہمیں ناز ہے۔ سندھ حکومت کھیلوں میں خواتین کی شمولیت کی بھرپور حوصلہ افزائی کر رہی ہے، سندھ حکومت نوجوان کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو ہر سطح پر سپورٹ کرے گی، پاکستانی پرچم دنیا میں بلند کرنے والے نوجوان کھلاڑیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔
وزیر کھیل کی جانب سے کھلاڑیوں کو مستقبل میں ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی کروائی۔