عوام کیلیے اچھی خبر، مختصر روٹ پر ٹرین چلانے کا فیصلہ

عوام کے لیے اچھی خبر ہے کہ سندھ حکومت نے روہڑی سکھر شارٹ روٹ پر ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر توانائی سندھ ناصرشاہ اور پاکستان ریلوے کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں کراچی سے سکھر تک سب اربن ریلوے سروس کا منصوبہ زیرغور آیا۔ سندھ میں لاہور طرز پر جدید ریلوے سروس شروع کرنے پر بات چیت بھی کی گئی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ سب اربن ریلوے سروس سے روزانہ لاکھوں افراد مستفید ہوں گے۔

پاکستان ریلوے اور سندھ حکومت کے اشتراک پر اتفاق اور منصوبہ عوامی ریلیف کیلئے اہم قرار دیا گیا ہے۔ ملاقات میں روہڑی تا کراچی نیا ریلوے ٹریک ترجیحی منصوبہ قرار دیا گیا۔

ایم ایل ون منصوبے میں سندھ حکومت کا مکمل تعاون اور مشترکہ کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ ریلوے اسٹیشنز اور حساس کراسنگز کی بہتری کےلیے مختلف تجاویز پر غور بھی کیا گیا۔ ریلوےاسٹیشنز گود لینے اور گرین بیلٹس کے قیام کی تجویز شامل کی گئی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ انٹرا سٹی بسوں کا بوجھ کم اور شہریوں کی تکلیف میں کمی آئے گی سندھ حکومت ہر ادارے سے تعاون کےلیے تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی سرکلر ریلوے میں سندھ حکومت اپنا کام مکمل کر چکی ہے ریلوے حکام نے تجاوزات کے خاتمے کا عمل نامعلوم وجوہات پر روک دیا، ایم ایل ون میں سندھ حکومت کا بھرپور تعاون جاری رہے گا۔