وزیراعظم کو بتایا سندھ حکومت کلیم امام کی پرفارمنس سے مطمئن نہیں، مرتضیٰ وہاب

مرتضٰی وہاب

کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو بتایا سندھ حکومت کلیم امام کی پرفارمنس سے مطمئن نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو بتایا سندھ حکومت کلیم امام کی پرفارمنس سے مطمئن نہیں ہے۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس سے پہلے وزیراعلیٰ نے وفاقی حکومت سے رابطہ بھی کیا، وفاقی حکومت نے وزیراعلیٰ کو کہا مناسب ہوگا 3 نام تجویزکریں۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ کابینہ نے 3 نام کی منظوری دی جو وفاق کو بھجوائے گئے، جب 3 نام فائنل ہوگئے تو وفاق نے کہا ایسا کریں 5 نام بھیجیں، وزیراعلیٰ سندھ نے پھر5 نام آئی جی کے لیے بھیج دیے۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ کل کلیم امام نے تقریب سے خطاب میں حیرت انگیز باتیں کیں، کلیم امام نے کہا میں کہیں جانے والا نہیں، کل وفاقی کابینہ بریفنگ میں کہا گیا آئی جی سندھ تعیناتی کا معاملہ مؤخر کیا گیا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ کابینہ فیصلہ کرتی ہے کہ کلیم امام کو نہیں رہنا چاہیے تو یہ ہمارا حق ہے، وجوہات بیان کی ہیں کلیم امام سے سندھ حکومت کیوں مطمئن نہیں ہے، سب دوست جانتے ہیں سندھ میں کرائم میں کس طرح اضافہ ہوا ہے۔

سندھ حکومت کی مشاورت کے بغیر آئی جی تعینات نہیں کیا جاسکتا، سعید غنی

اس سے قبل وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی مشاورت کے بغیر آئی جی تعینات نہیں کیا جا سکتا، وزیراعظم نے دو ناموں پر اتفاق کیا تھا انہی میں سے آئی جی ہونا چاہیے۔