بانی ایم کیوایم سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، گورنرسندھ

کراچی: گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ بانی ایم کیوایم سے ہمارا کوئی تعلق نہیں پاکستان کی سیاست میں اب بانی ایم کیوایم کا کوئی کردار نہیں۔

کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ کراچی والوں کی یہ شناخت ہے کہ سب ایک دوسرے کو بھائی کہتے ہیں ہم شہر اور پورے سندھ کو امن کا گہوراہ بنا رہے ہیں گورنر ہاؤس کے دروازے 24 گھنٹے سب کیلئے کھلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ایسی سیاست کو جنم نہیں دیا کہ شہر میں حالات خراب ہوں  مجھے بانی ایم کیوایم کا نام لینے کی ضرورت نہیں ہم اس شخص کے ساتھ نہیں جس نے 9 مئی کیا ہو ہم اس شخص کے ساتھ نہیں جو پاکستان کےخلاف نعرے لگائے۔

گورنر نے کہا کہ اگر کوئی تاثر گیا ہے تو اسے کلیئر کر دینا چاہتا ہوں ایم کیو ایم پاکستان کی سیاست سے بانی متحدہ کا کوئی تعلق نہیں نہ ایم کیو ایم پاکستان اسے قبول کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان زندہ باد نعرے کے ساتھ ہیں ہم کسی ایسے شخص کے ساتھ نے جو پاکستان مخالف نعرے کی بات کرے، کراچی کو بیس ارب اور مل رہے اس سال جس سے کراچی کی گلیوں کی تقدیریں بدلنے جا رہی ہیں مجھے سیاست نہیں کرنی ہے۔