حکومت سندھ نے بلدیاتی اداروں کے اکائونٹس منجمد کر دئیے، نوٹی فکیشن جاری

کراچی : حکومت سندھ اور بلدیاتی اداورں کے درمیان اختیارات کی جنگ عروج پر پہنچ گئی، حکومت سندھ نے بلدیاتی اداروں کے اکائونٹس منجمد کر دئیے، جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومتِ سندھ کے ایک نوٹی فکیشن پر بلدیاتی اداروں کے تمام اکائونٹس منجمد کر دئیے گئے، نوٹی فکیشن کے مطابق کے ایم سی ، ڈی ایم سیز ، ڈسٹرکٹ کونسل ، میونسپل کارپوریشن، اور ٹائون کمیٹیوں کے اکائونٹس منجمد کیے گئے ہیں، جسکے بعد بلدیاتی اداروں میں مالی بحران شدت اختیار کرگیا جبکہ کام بھی معطل ہوگیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بغیر بتائے فنڈز منجمد کرنے سے بلدیاتی اداروں میں تشویش کی لہر ڈور گئی ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی مد میں ادائیگی نہ کی گئی تو کراچی مزید کچڑے کا ڈھیر اور اسپرے مہم بھی متاثر ہوگی۔ دو ماہ کے عرصے میں سوائے روک توک ، فنڈز روکنے اور بلدیاتی نمائندوں کو روکنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا گیا۔

arshad

دوسری جانب ڈپٹی مئیر نے اے آر وائی کی جانب سے خبر نشر کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فنڈز منجمد ہونے سے کراچی سمیت سندھ بھر میں ترقیاتی کام متاثر ہوں گے جبکہ تنخواؤں میں ادائیگی بھی متاثر ہوگی۔

انکا کہنا تھا کہ زیر التواء منصوبے بھی تاخیر کا شکار ہو جائیں گے، ڈپٹی مئیر ارشد وہرہ نے گورنر سندھ سے اپیل کی ہے کہ وہ اسکا نوٹس لیتے ہوئے معاملہ حل کروائیں۔