حیدرآباد تعلیمی بورڈ آفس جامشورو منتقل کرنے کی ہدایت

حیدرآبادتعلیمی بورڈ

کراچی : حیدرآباد تعلیمی بورڈ آفس کی عمارت کو حساس اور خستہ حال قرار دیکر جامشورو منتقل کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے حیدرآباد تعلیمی بورڈ آفس جامشورو منتقل کرنے کی ہدایت کردی، بورڈ کی عمارت کو حساس، کمزور اور خستہ حال قرار دیکر منتقلی کی سفارش کی گئی۔

محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کی جانب سے حیدرآباد تعلیمی بورڈ حکام کو ہدایات جاری کردی گئی ہے،خط میں کہا گیا ہے کہ حیدرآباد:بورڈکی عمارت1962میں قائم کی گئی تھی جو اب خستہ حال ہے اور مون سون سیزن میں ریکارڈکونقصان پہنچنےکاخدشہ ہے۔

محکمہ یونیورسٹیزاینڈبورڈز نے کہا کہ حیدرآبادتعلیمی بورڈکو جامشورو بائی پاس پرسندھ یونیورسٹی کےقریب منتقل کیاجائے، وزیراعلیٰ سندھ نےسب کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کیلئے منظوری دیدی۔

وزیراعلیٰ انسپیکشن اینڈ انکوائریز ٹیم نے 11رکنی سب کمیٹی قائم کی تھی اور کمیٹی کو میٹرک،انٹر نتائج میں بے ضابطگیوں کی جانچ کاٹاسک دیا گیا ، کمیٹی نے 10 سال کا ریکارڈ اور نظام چیک کیا۔

جس کے بعد کمیٹی نے انکوائری رپورٹ اور سفارشات پیش کیں ، انکوائری کمیٹی نے حیدرآباد تعلیمی بورڈکی عمارت کوحساس قراردیاتھا اور نئی عمارت بنانے یا بورڈ کو جامشورومنتقل کرنے کی سفارش کی۔