اسلحہ لائسنس سے متعلق اہم خبر

اس

سندھ حکومت نے اسلحہ لائسنس کیلیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے موجودہ کمپیوٹرائزڈ لائسنسز کو اسمارٹ کارڈز پر مبنی لائسنس میں بدلنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

وزیرداخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار کی زیرصدارت اسلحہ لائسنسنگ پر ہونے والے اجلاس میں اسلحہ لائسنس کے نظام کو مزید مؤثر اور شفاف بنانے پر غور کیا گیا۔ نیا نظام متعارف کرانے کا مقصد کارکردگی اور شفافیت کو فروغ دینا ہے۔

صوبہ سندھ میں لائسنس اجراء کیلئے جدیدٹیکنالوجی لانے کی تجویز دی گئی ہے جس میں موجودہ کمپیوٹرائزڈ لائسنسز کو اسمارٹ کارڈز پر مبنی لائسنس میں بدلنےکی سہولت ہو گی۔ اس نظام کو مجرمانہ ریکارڈ ڈیٹا بیس سے بھی منسلک کیا جائے گا۔ مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے افراد کو اسلحہ لائسنس کا حصول ناممکن ہو گا۔

وزیرداخلہ سندھ نے نادرا کو لائسنس پر بلٹس کے بیلسٹک دستخط شامل کرنے کی تجویز دی ہے۔گولیوں کے بیلسٹک دستخط جرائم میں ملوث افراد تک پہنچنے میں معاون ہوں گے۔

نئے اسمارٹ کارڈز موجودہ فیس ڈھانچے کے تحت ہی جاری ہوں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ شہریوں پر مالی بوجھ نہ ڈالنےکو یقینی بنایا جائے گا اسلحہ لائسنس نظام کی اصلاحات عوامی مفاد میں ہیں۔