کراچی : کورونا وائرس کے ایام میں ڈیوٹیاں دینے والے ڈی ایچ او کورنگی کے ملازمین کو تاحال بقایاجات نہیں مل سکے، تقریباً 6کروڑ روپے کی رقم کہاں چلی گئی؟
تفصیلات کے مطابق کوویڈ 19 دنوں میں فرائض انجام دینے والے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں ڈیلی ویجز ملازمین کے 5 کروڑ 96لاکھ 16ہزار روپے کہاں گئے، اس حوالے سے ملازمین پریشان ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کے 25 اضلاع کے تمام ملازمین کو بقایاجات ادا کردیے گئے لیکن ضلع کورنگی کے 360 ملازمین بقایا جات کے حصول سے تاحال محروم ہیں۔
اس سلسلے میں متاثرہ ملازمین کا کہنا ہے کہ ضلع کورنگی محکمہ صحت کا عملہ فنڈ نہ ملنے کا بہانہ بناتا ہے۔
محکمہ مالیات سندھ نے کوویڈ 19کے ڈیلی ویجز ملازمین کے بقاجات جاری کر دیے ہیں لیکن ڈی ایچ او کورنگی آفس کے 360 ملازمین تنخواہوں کے حصول سے محروم ہیں۔
کراچی: سندھ 26اضلاع کے ڈیلی ویجز ملازمین کا فنڈ محکمہ مالیات نے جاری کیا، مجموعی طور پر 74 کروڑ 55 لاکھ 30 ہزار روپے جاری کیے گئے ہیں۔