وزیر داخلہ سندھ کی ورلڈ کپ کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کو ایس ایس یو کمانڈوز ٹریننگ دینے کی پیشکش

ضیاالحسن لنجار

کراچی : وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے ورلڈ کپ کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کو ایس ایس یو کمانڈوز ٹریننگ دینے کی پیشکش کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کو امریکا سے شکست پر کہا کہ ورلڈکپ کےبعدپاکستانی کھلاڑیوں کو ایس ایس یو کمانڈوزٹریننگ دینے کیلئےتیارہیں۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کھلاڑیوں کی ٹریننگ کےاخراجات اٹھانےکوتیارہے،

ضیاالحسن لنجار نے کہا کہ امریکا جیسی ٹیم سے ہارنے پر دکھ ہوا، ضرور ٹیم کی سلیکشن میں خامیاں ہیں، قومی ٹیم کوآئندہ میچز میں اچھی پرفارمنس دکھانی چاہیے۔

گذشتہ روز پاکستان کو امریکا نے سپراوورمیں ہرادیا تھا، سپراوور میں امریکا نے اٹھارہ رنز بنائے جبکہ محمد عامر نے تین وائیڈ بال بھی پھینکیں اور پاکستان انیس رنز کا ہدف حاصل نہ کرسکا۔