کراچی: الیکشن کمیشن نے سندھ میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ضمنی بلدیاتی الیکشن کے لیے پولنگ پانچ نومبر کو ہوگی۔
سندھ بھر میں یوسی چیئرمین کی 9، وائس چیئرمین کی 16 نشستوں پر الیکشن ہوں گے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سندھ بھر میں مجموعی طور پر 74 جنرل نشستوں پر ضمنی الیکشن ہوں گے جس کے لیے کاغذات نامزدگی 7 اکتوبر تک جمع کروانے ہوں گے۔
سندھ میں 812 مخصوص بلدیاتی نشستوں پر بھی ضمنی الیکشن ہوں گے۔
الیکشن کمیشن نے 29 اضلاع میں خالی مخصوص بلدیاتی کونسلز کا شیڈول بھی دے دیا ہے، خالی مخصوص بلدیاتی نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی 7 اکتوبر تک جمع کروائے جاسکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ مخصوص بلدیاتی نشستوں پر انتخاب 20 اکتوبر کو ہوگا۔