بالی ووڈ گلوکار سلمان علی کو جان سے مارنے کی دھمکی

بالی ووڈ اور صوفی گلوکار کی حیثیت سے مشہور سلمان علی کو ایک دھمکی آمیز کال موصول ہوئی ہے جس کے بعد ان کی سیکیورٹی بڑھادی گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ گلوکار سلمان علی کو منگل کے روز جان سے مارنے کی دھمکی آمیز فون موصول ہوئی، دھمکی آمیز فون موصول ہونے کے بعد ان کی سیکیورٹی سخت کردی گئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by SALMAN ALI (@officialsalman.ali)

رپورٹ کے مطابق گلوکار سلمان علی ایک پروگرام کے لیے بہار کے ایک شہر  میں موجود ہیں، انہوں نے ’بنکا‘ میں مندر مہوتسو میں میوزیکل پروگرام کیا تھا۔

دھمکی آمیز کال کے بعد ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے علاقے میں بالخصوص اسٹیج اور سلمان علی کے چینج روم کی سیکیورٹی بڑھانے کا حکم دیدیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by SALMAN ALI (@officialsalman.ali)

دوسری جانب ضلع پولیس گلوکارہ کو دھمکی آمییز فون کرنے والے ملزم کا بھی پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ صوفی گلوکار کے طور پر جانے جانے والے سلمان علی نے انڈین آئیڈل سیزن 10 جیتا تھا، انہوں نے فلم ’’سوئی دھاگا‘‘ میں بھی گانا گایا تھا۔

یاد رہے کہ چند دن پہلے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کو بھی دھمکی موصول ہوئی تھی جس کے بعد سلمان خان کی سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا تھا۔