لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کو آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی جانب سے ایشیاء کا بہترین وزیر خزانہ کا ایوارڈ اس لیے دیا گیا کہ انہوں نے قرضے حاصل کر کے ملک پر سودی قرضوں کا پہاڑ کھڑا کیا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں منعقدہ انجینئرنگ فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ اداروں میں کریشن کی وجہ سے پاکستان ناکام ریاست بن گیا ہے، بے پناہ وسائل کی موجودگی کے باوجود ملک کو قرضوں اور سود کے بوجھ تلے دبا دیا گیا۔
سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ’’سی پیک منصوبے پر حکومتی سرگرمیاں عوام میں شک و شبہات پیدا کرررہی ہیں۔ اس حوالے سے حکومت صرف زبانی کلامی دعوے کرتی نظر آتی ہے تاہم عوام کے لیے ابھی تک کوئی عملی اقدمات بروئے کار نہیں لائے گئے‘‘۔
پڑھیں: عالمی بینک نے اسحاق ڈار کو ایشیاء کا بہترین وزیرخزانہ قرار دے دیا
امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ نوجوان انجینئرز کی بے روز گاری کے مسئلہ کو فوری طور پر حل کیا جائے اور وفاقی حکومت انجینئرز کے سروس سٹریکچر کی فوری منظوری اورنوجوان انجینئرز کو اسپیشل الاﺅنس دے۔