’پاکستان کے نوجوان کو ایٹم بم سے زیادہ طاقتور سمجھتا ہوں‘

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ایٹم بم پاکستان کے ناقابل تسخیرہونے کی ضمانت ہے پاکستان کے نوجوان کو ایٹم بم، ایف 16طیاروں سے زیادہ طاقتور سمجھتا ہوں۔

مینارپاکستان میں جماعت اسلامی کے یوتھ لیڈرشپ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ جاپان کی قوم ایٹم بم کے بعد پھر سے اٹھی چائنہ ایک نشے میں دھت قوم تھی ،اس نےخودکوسنبھالا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا دشمن پاکستان کےنوجوان سے ڈرتا ہے پاکستان کےنوجوانوں کےدلوں میں اللہ اوررسولﷺکی محبت ہے ہم ایک امت، ایک قوم ہیں ہمیں اللہ تعالیٰ نے بہت سی نعمتوں سے نوازا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ آج پاکستان کی معیشت تباہ ہے لاکھوں افراد کینسر سے جاں بحق ہو جاتے ہیں چندظالم دار، سرمایہ دار آپ کے مجرم ہیں یہ لوگ اسلام کےغدارہیں،انہوں نےعوام کےساتھ غداری کی ہے یہ آپ کی نسلوں کے مجرم ہیں ان کی وجہ سےغربت ناچ رہی ہے ان کی وجہ سے دنیابھرمیں ہمارا پاسپورٹ بےتوقیر ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نےکہا تھا کارخانے بنائیں گے انہوں نے لنگرخانے بنائے انہو ں نےوعدہ کیا تھا ہم 50لاکھ گھر دیں گے، کےپی میں 10سال پی ٹی آئی اور سندھ میں14سال سےپی پی کی حکومت ہے انہوں نےآج تک قوم کو کیا دیا؟ صرف غربت میں مبتلا کیا، 70لاکھ سے زائد نوجوان نشےمیں مبتلاہیں شہبازشریف عمران خان، زرداری اللہ سے معافی مانگیں انہوں نےاس قوم سےظلم کیا انصاف نہیں کیا۔