آخر یہ سیاسی لاشیں کب تک اٹھائیں گے؟ سراج الحق

ملک لوٹنے والے کہہ رہے ہیں ہمیں دوبارہ وزیر اعظم بنایا جائے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ میں اتنا پوچھنا چاہتا ہوں کہ یہ سیاسی لاشیں کب تک اٹھائیں گے۔

سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج ملک بھر میں شہدا سے محبت کا دن منایا گیا، ملک کیلیے ہمارے لاکھوں شہیدوں نے قربانیاں دیں، نالائق سیاستدانوں نے ملک کو ایسا کر دیا کوئی رہنے کو تیار نہیں، اس وقت ہمارے طالبعلم ملک چھوڑنے کو تیار ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 2023 میں پاکستان ایشیا کا غریب ترین ملک ہے، 11 کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، حکمرانوں کی دولت میں اضافہ ہوا جبکہ پی آئی اے اور دیگر اداروں کو لوٹا گیا، ہمارے ملک میں تو توشہ خانہ میں بھی لوٹ مار کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ مجھ پر حملہ ہوا میرے لوگوں نے کہاں آپ کے پاس بلٹ گاڑی کیوں نہیں، کل ملک بچانے کیلیے عمران خان کو مسلط کیا گیا، آج ملک بچانے کیلیے پی ڈی ایم کو مسلط کر دیا گیا، عوام کو اختیار دیا جائے ،عوام ہی اصل وارث ہیں۔