اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار نے آج شوکت خانم اسپتال پرحملہ کرکے گھٹیا حرکت کی ہے، ان لوگوں کو پاکستان میں غریب کے علاج کی کوئی پرواہ نہیں۔عمران خان کی بہنوں کا کہنا ہے کہ ہم نے جرم کیا ہے تو عدالت جانے کو تیار ہیں۔
یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی، عمران خان کا کہنا تھا کہ شوکت خانم اسپتال کینسرکے75فیصد مریضوں کا مفت علاج کرتا ہے، اسپتال کا مریضوں پر کیا جانے والا سالانہ خرچہ5 بلین روپے سے زائد ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ شریف خاندان خود پاکستان سے باہرجاکر اپنا چیک اپ کراتا ہے، ان لوگوں کو پاکستان میں غریب عوام کےعلاج کی کوئی پرواہ نہیں۔
And no amount of hysterical gutter language is going to get him off the hook. https://t.co/xUxH22vXBT
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 3, 2017
Dar stooped to new lows today when he attacked SKMTCH which provides free cancer treatment to 75 % of its patients costing Rs 5b per yr
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 3, 2017
But Sharifs & henchmen don’t care abt fate of poor patients in Pakistan because they rush off abroad even for mere checkups. https://t.co/SVxWu013EQ
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 3, 2017
Even in wars hospitals are not targeted by enemy but here Sharifs & their henchmen targeting SKMTCH providing cancer treatment for the poor
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 3, 2017
ہم نے کوئی جرم کیا ہے تو عدالت جانے کیلئے تیار ہیں، بہنیں عمران خان
علاوہ ازیں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیان پر عمران خان کی بہنوں عظمیٰ خان اورعلیمہ خان نے اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہم نے کوئی جرم کیا ہے تو ہمیں قانون کےکٹہرے میں لایاجائے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف کوئی الزام ہے تو عدالتوں میں پیش ہونے کیلئے تیار ہیں، اگرجرم ثابت ہو جائے تو ہمیں سلاخوں کے پیچھے ڈال دیں، عظمیٰ خان اورعلیمہ خان کا مزید کہنا ہے کہ ہم یہ سمجھنے سےقاصر ہیں کہ ہم نے ایساکون سا جرم کردیا ہے۔
مزید پڑھیں: عمران خان نے اسپتال کی رقم سے جوا کھیلا: اسحٰق ڈار
واضح رہے کہ پانامہ کیس کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے بعد اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان میرے ہی بچوں کو کہتے تھے کہ اسپتال کے لیے عطیات دے دیں۔
انہوں نے کہا کہ سال 2008 تک عمران خان کو عطیات دیتا رہا، لیکن جب پتہ چلا کہ عمران خان نے عطیات کے پیسوں سے جوا کھیلا ہے تو میرا اعتماد ختم ہوگیا۔