قلعہ سیف اللہ کے پہاڑی علاقے سے 6 افراد کی لاشیں برآمد

قلعہ سیف اللہ لاشیں

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ کے پہاڑی علاقے سے چھ افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ، لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ کے پہاڑی علاقے سے چھ افرادکی لاشیں ملی ہیں۔۔ پولیس کا کہنا ہے اسپتال منتقلی کے بعد لاشوں کی شناخت کا عمل شروع کیا جائے گا۔

یاد رہے گذشتہ ماہ شمالی وزیرستان میں تھانہ میرعلی بازارکی حدود سے 4 افراد کی لاشیں ملی تھیں ، پولیس کا کہنا تھا کہ لاشوں کےقریب ہی سبزی لے جانے والی 2 گاڑیاں موجود تھیں تاہم لاشوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال میرعلی منتقل کردیاگیا تھا اور تحقیقات شروع کردی گئی تھی۔