ایران کے صوبے صوبہ سیستان و بلوچستان کے شہر زاہدان میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس اسٹیشن پر حملہ کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق پولیس اسٹیشن پر مسلح افراد کے حملے میں دو پولیس اہلکار جان سے گئے جبکہ پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی بھی کی گئی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق حملہ آوروں نے پہلے تھانے پر ہینڈ گرینڈ سے حملہ کیا تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ کے باعث وہ عمارت میں داخل ہونے میں ناکام رہے۔
پولیس نے فائرنگ کر کے کم از کم چار حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔ آخری اطلاعات کے مطابق حملہ آور سکیورٹی فورسز کے محاصرے میں ہیں اور ان میں مقابلہ جاری ہے۔