بونیر: گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

بونیر: گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

بونیر : خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر میں گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر کی تحصیل مندنڑ کےعلاقے زورو ڈھیرہ میں گاڑی کھائی میں جا گری۔

حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے ، ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں 4 خواتین اور 12 سالہ بچہ شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو ڈگر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں : پشاور موٹر وے پر مسافر وین کھائی میں گر گئی

یاد رہے گذشتہ روز پشاور موٹر وے براہمہ اورسنگجانی کے درمیان مسافر وین کھائی میں گر گئی تھی ، حادثے میں 17 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ بارش کے باعث سڑک پر پھسلن کے باعث پیش آیا تاہم حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

اس سے قبل مانسہرہ میں کاغان لڑی کے قریب کار کھائی میں گرنے سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ ڈیڑھ سالہ بچہ حادثے میں محفوظ رہا تھا۔