قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ریڈ بال کی کپتانی چیلنج قرار دے دی۔
ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کپتان منتخب کیے جانے پر پی سی بی کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی ریڈ بال کی کپتانی کو ایک چیلنج قرار دیا۔
شان مسعود نے کہا کہ پاکستان کیلئے کھیلنا ہی اعزاز کی بات ہے، ٹیم کی قیادت کا موقع دینے پر پی سی بی کا شکر گزار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ریڈ بال مشکل فارمیٹ ہے، یہ ایک چیلنج ہے اور ہم سب کی ذمے داری ہے کہ مل کر ٹیم کو آگے برھائیں، چاہتے ہیں کہ ایک ایسی برانڈ کی کرکٹ کھیلیں جو ہماری شناخت بنے۔
خیال رہےکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہوگئے ہیں جس کے بعد نئےکپتانوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔
کرکٹ بورڈ نے شان مسعود کو ٹیسٹ اور شاہین آفریدی کو ٹی 20 کا کپتان مقرر کیا ہے جبکہ ون ڈے کی کپتانی کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔