کراچی سے ایئرٹیکسی سروس کا آغاز

پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ ایئرٹیکسی سروس کا شروع کر دی گئی۔

اسکائی ونگز ایوی ایشن نے کراچی سے ایئرٹیکسی سروس کا آغاز کر دیا۔ سروس ابتدائی طور پر سندھ، بلوچستان کے ایئرپورٹس کیلئے دستیاب ہو گی۔

ترجمان کے مطابق ایئرٹیکسی سروس 95ہزار روپے فی گھنٹہ کے حساب سے بک کی جا سکتی ہے جس میں فضائی سفر کے دوران بیک وقت 3 افراد کراچی اور گرد و نواح کا نظارہ کر سکتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ایئرٹیکسی سروس کچھ عرصے بعد خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بھی شروع ہو گی۔