تامل سپر اسٹار تھلاپتی وجے پر جوتا پھینک دیا گیا، ویڈیو وائرل

تھلاپتی وجے

چنئی: بھارت کی تامل فلموں کے سپر اسٹار تھلاپتی وجے پر جوتا پھینک دیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چنئی میں اداکار تھلاپتی وجے نامور اداکار و سیاست دان وجے کانت کی آخری رسومات میں شریک تھے اس دوران ان پر جوتا پھینکا گیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تھلاپتی وجے مداحوں کے ساتھ تقریب سے واپس جارہے ہیں جب جوتا انہیں آکر لگا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار جوتے کی پروا نہیں کرتے اور ان کے ساتھ والا شخص جوتے کو دوبارہ اسی سمت میں پھینک دیتا ہے جہاں سے وہ آتا ہے۔

یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اداکار پر جوتا پھینکنے والا شخص کون تھا اور ایسا کرنے کا مقصد کیا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین اور تھلاپتی وجے کے مداحوں کی جانب سے واقعے کی مذمت کی جارہی ہے۔