واشنگٹن: امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں چھوٹا طیارہ سمندر میں لینڈ کرنے کے بعد ڈوب گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی راست واشنگٹن کے شہر سیاٹل میں آؤٹ آف کنٹرول طیارے نے الکی بیچ پر لینڈنگ کی ہے،تاہم خوش قسمتی سے حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
لینڈنگ کے مناظر شہری نے اپنے موبائل فون میں نظر بند کرلیے، شہری کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
حیران کن طور پر 66 سالہ پائلٹ کو خراش تک نہ آئی، پائلٹ ساحل پر سمندر میں تیرتے طیارے سے اتر کر چلتے ہوئے کنارے تک آ گیا۔ شہری کو میڈیکل چیک اپ کیلئے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے بالکل فٹ قرار دے دیا ہے۔
بعد ازاں امدادی ٹیمیں پہنچیں تو طیارہ ڈوب چکا تھا جسے سمندر سے نکال لیا گیا ہے۔
حادثے کیسے پیش آیا اس کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آسکی ہیں۔
Small planed just #crashed in the water at #alkibeach in #westseattle. Everyone is fine. People helped straight away. #planecrash #seattle @KING5Seattle @seattletimes @FoxNews pic.twitter.com/rXsVCRHOOf
— Mihai Melonari (@Mihai_Melonari) July 27, 2022